پیپلز پارٹی کی رہنما شہزادی کوثر گیلانی نے شوہر کی بازیابی کیلئے درخواست دائرکردی

پیپلز پارٹی کی رہنما شہزادی کوثر گیلانی نے شوہر کی بازیابی کیلئے درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) آزاد کشمیر اسمبلی کی سابق ممبر اور پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر کی رہنما شہزادہ کوثر گیلانی اپنے شوہر کی بازیابی کے لئے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئیں، خاتون رہنماء نے شوہر سید سرفراز حسین شیرازی کی بازیابی کے لئے عدالت میں حبس بیجا کی درخواست دائر کر دی۔افتخار شاہد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر حبس بے جا کی درخواست میں آزاد کشمیر اسمبلی کی سابق ممبر شہزادہ کوثر گیلانی نے موقف اختیار کیا ہے کہ 11جون کی رات ان کے شوہر سید سرفراز حسین شیراز ی اپنی ساتھی ریحانہ بٹ کے ساتھ کینٹ کے ایک ہوٹل میں کھانا کھا رہے تھے کہ بھلوال پولیس کی گاڑی میں آئے اہلکاروں نے انہیں اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ لے گئے، چار دن گزرنے کے باوجود آئی جی پولیس سے لے کر بھلوال پولیس تک کوئی بھی ان کے شوہر سے متعلق آگاہ نہیں کر رہاہے۔

مزید :

علاقائی -