پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ملتوی

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگا ر خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کی مستقلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت 19 جون تک ملتوی کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست گزار کاشف رزاق سمیت 60 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انہیں اسسٹنٹ ، آپریٹر، پرسنل اسسٹنٹ ، مالی اور نائب قاصد کے عہدوں پر کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا اور پھر مستقل کرنے کی بجائے ان کے کنٹریکٹ میں توسیع کی جاتی رہی ،چیئرمین کو مستقل کرنے کیلئے درخواست بھی دی مگر انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی ،44 ارب روپے تک صوبے کو ریونیو اکٹھا کرکے دیا جو کسی بھی صوبائی محکمے سے زیادہ ہے ،اب محکمے نے کئی ماہ تنخواہیں روک رکھی ہیں اورانہیں نکال کر من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،چیئرمین ریونیو اتھارٹی کو درخواست گزار ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی ،مستقل کرنے اور کسی بھی مخالفانہ کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -