نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کیخلاف فل بنچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو ارسال

نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کیخلاف فل بنچ تشکیل دینے کی درخواست چیف جسٹس کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہو رہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کے خلاف فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے درخواستیں چیف جسٹس کو ارسال کر دیں، نیب آرڈیننس کے خلاف فل بنچ کے لئے بھجوائی گئی درخواستوں کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی۔مسٹرجسٹس محمود مقبول باجوہ اور مسٹر جسٹس فرخ گلزار اعوان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چودھری محمد قاسم سمیت تین شہریوں کی درخواستوں پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ بینکوں سے لئے گئے قرضوں کی وصولی اور عدم وصولی سے متعلق مقدمہ بازی ٹرائل کورٹ میں زیر التواء ہوتو قومی احتساب بیورو کسی فریق کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا مگر اس کے باوجود نیب نے درخواست گزار چودھری قاسم کے خلاف نب بینک جبکہ عدنان علی اور آصف محمود کے خلاف پنجاب بنک کی درخواستوں پر کارروائی شروع رکھی ہے جو غیرقانونی ہے۔

مزید :

علاقائی -