شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج

شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے دیرینہ دشمنی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج کر دی ۔مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے لطف اللہ کی عمر قید کے خلاف اپیل پر سماعت کی، اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لنڈھیانوالہ پولیس تفتیش کے مطابق لطف اللہ سے صرف بارہ بور کاربین برآمد ہوئی تھی اور اسی کے فائر ایک شخص زخمی ہوا اور مقتول فیصل دوسرے ملزم کی گولی سے جاں بحق ہوا مگر اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے لطف اللہ کو عمر قید کی سزا سنائی جبکہ قانون کے مطابق لطف اللہ کو صرف اپنے مخالف کو زخمی کرنے کے جرم میں سزا ہونی چاہیے، محکمہ پراسکیوشن کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل خرم خان نے بنچ کو بتایا کہ پولیس تفتیش میں لکھا گیا ہے کہ قتل کی وجہ لطف اللہ ہی تھا ، قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق جو شخص وجہ عناد بنے اسے بھی قتل کے جرم میں سزا دی جا سکتی ہے ،دورکنی بنچ نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد پراسکیوشن کے موقف سے اتفاق کرتے ہوئے مجرم لطف اللہ کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج کر دی۔

مزید :

علاقائی -