وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید کی رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید کی رفیق رجوانہ کو گورنر پنجاب کا عہدہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر سعید نے ملاقات کی اور انہیں گورنر پنجاب کا عہدہ سنھبالنے پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ قیادت نے ان پر جو اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انہیں ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ صوبے کے عوام کی خوشحالی کے علاوہ جنوبی پنجاب کے لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں بنیادی ضروریات کی فراہمی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ بلاشبہ ہمیں توانائی کے بحران کے ساتھ ساتھ دیگر بے شمار مسائل کا بھی سامنا ہے اور موجودہ حکومت ان مشکلات کے ازالے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔



گورنر پنجاب نے کہا کہ کاروباری حضرات ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی۔