ماہ رمضان کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جائے، میاں مقصود

ماہ رمضان کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جائے، میاں مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ چند دنوں بعد رحمتوں ، برکتوں کا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے اس مہینے کا استقبال شایان شان طریقے سے کیا جائے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ آپ ﷺ کی سنت مطہرہ ہے کہ آپ ﷺ رمضان المبارک کا استقبال اور اس کی تیاری شعبان میں ہی شروع کر دیتے تھے رمضان المبار ک انفرادی اصلاح کے ساتھ مخلوق خدا سے محبت ، ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے انسانوں کی سب سے بڑی خیر خواہی ان کواپنے رب کے ساتھ جوڑنا اور اس کے راستے کی طرف لانا ہوتا ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی ساری کاوشوں ، محنتوں ایثار اوراپنے مال کو اسی کی بارگاہ میں پیش کرتے ہوئے مذید استقامت کے طلب گار ہونا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ اس مبارک مہینے میں ہی قرآن پاک نازل ہوا رمضان نیکیوں کا موسم بہار ہے اس مہینے میں لوگوں کے دل نرم ہوتے ہیں وہ نیکی کو سننے اور عمل کرنے کے لیے آمادہ ہوتے ہیں ان خاص ایام سے فائدہ اٹھا نے کی ضرورت ہے یہ مہینہ انفرادی اور اجتماعی احتساب اور جائزہ کا مہینہ بھی ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو مہلت عمل دے رکھی ہے کیا ہم اس سے فائدہ اٹھا کر کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں؟ ورنہ یہ مہلت عمل کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہیں آنے والے دن اس کی تیاری کا بہترین موقعہ ہیں


۔ نہ جانے آئندہ ہمیں یہ سعادت و نیکی کا موقعہ دوبارہ مل سکے یا نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے اپنی ماں سے بھی کئی گنا زیادہ پیار کرتا ہے وہ نہیں چاہتا کہ میرا بندہ میر ی رحمت سے دور ہو اور اسکی منزل جہنم ہو، ا صل میں تو وہ مختلف ھیلے اور بہانوں سے اپنے بندوں کو بخشنا چاہتا ہے ۔