مجلس ترقی ادب کے سہ ماہی جریدے صحیفہ کا ادبی نمبر شائع

مجلس ترقی ادب کے سہ ماہی جریدے صحیفہ کا ادبی نمبر شائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مجلس ترقیء ادب کے سہ ماہی جریدے’’ صحیفہ‘‘ کا شبلی نمبر شائع ہو گیا ہے۔ ساڑھے سات سو صفحات پر مشتمل اس خصوصی اشاعت میں برصغیر پاک و ہند کے پچاس ممتاز ترین اہل علم و دانش کے مقالات و مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ ان تحریروں میں سے بعض کا تعلق مولانا شبلی کے احوالِ زندگی اور دیگر کا ان کے تنقیدی اور تحقیقی کار ناموں سے ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس (1914ء) مولانا شبلی اور مولانا الطاف حسین حالی کی وفات کو سو سال ہو گئے تھے، صحیفہ کا مذکورہ شمارہ اسی سلسلے کی ایک قابلِ ذکر کاوش ہے۔ اس کے ادارتی فرائض ڈاکٹر تحسین فراقی اور افضل حق قرشی نے انجام دیئے ہیں۔ ایک اطلاع کی مطابق’’ صحیفہ‘‘ کا ایک خصوصی شمارہ مولانا الطاف حسین حالی کی یاد میں بھی ترتیب دیا جارہا ہے۔