مفتی پیر سید مصطفی لاہور پہنچ گئے

مفتی پیر سید مصطفی لاہور پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید شاہد حسین گردیزی حویلیاں، ایبٹ آباد، ہری پور ہزارہ، اوگالی شریف وادی سیون، گوجر خان، راولپنڈی، گکھڑ منڈی، گوجرانوالہ کا تنظیمی دورہ مکمل کرکے واپس لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران پیر سید محی الدین محبوب، پیر محمد امیر سلطان چشتی، پیر محمد افضل قادری، صاحبزادہ محمد ابوداؤد رضوی، پیر سید صابر شاہ سابق وزیر اعلیٰ، میاں خان محمد جدون ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، پیر محمد حسین رضوی اور دیگر علماء ومشائخ سے ملاقاتوں کے دوران تحفظ آثار رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بحالی اتحاد اہلسنت تحفظ حقوق اہلسنت اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔