ترپال اور مشین وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پرہرجانے کے دعویٰ ،سماعت آج ہوگی

ترپال اور مشین وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پرہرجانے کے دعویٰ ،سماعت آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نا مہ نگار)صارف عدالت میں ترپال اور مشین وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنے پربابا ترپال ہاؤس لنڈا بازار کے خلاف دائر 10لاکھ روپے سے زائدکے دعوے کے کیس کی سماعت آج 16جون کو ہوگی ۔پچھلی سماعت پر صارف عدالت کے جج خورشید انور رضوی نے بابا ترپال ہاؤس لنڈا بازار کے مالک سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی ۔عدالت میں غازی روڈ کے رہائشی شاہد محمود چشتی نے بابا ترپال ہاوس لنڈا بازار کے مالک کے خلاف 10لاکھ 19ہزار روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا ۔


جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے دودکانوں کے لئے ترپال اور مشین 19ہزار روپے میں خریدی ترپال کی وارنٹی 4سال اور مشین کی وارنٹی 5سال مقرر کی گئی تھی تاہم دونوں ترپالیں دکانوں پر لگائی گئیں تو وہ کچھ ہی روز میں خراب ہو گئیں۔


جس پر اس نے مذکورہ دکان مالک سے اس کی شکایت کی لیکن اس کی کوئی بات نہ سنی گئی اور اسی وج سے اسے ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے مذکورہ دکان ملک سے جواب طلب کررکھا ہے ۔