ایف ایم ایچ ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ڈراماٹائٹس کی پیشکش

ایف ایم ایچ ڈرامیٹکس کلب کی جانب سے ڈراماٹائٹس کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ایف ایم ایچ ڈرامیٹکس کلب نے ڈراما ٹائٹس ایکس وی پیش کیا جس میں ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری اور ایف ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزکے طالب علم شامل تھے۔ ڈراما ٹائٹس ایکس وی کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد پروفیسر ہمایوں مقصود (مرحوم ) ۔ پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈراما ٹائٹس ایکس وی میں پانچ ڈرامے ، پانچ فلمیں اور میوزیکل سیشن شامل تھے جس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔ڈراموں میں’’ بولتی آنکھیں‘‘ سیکنڈ ائیر ایم بی بی ایس کی طرف سے شامل تھا۔ یہ ڈرامہ جنوبی پنجاب میں پائی جانے والی روایت ’’ ونی ‘‘ کے تصور پر مبنی ہے۔ایک لڑکی کی کہانی جو اس روایت کی شکار ہوئی۔اگلا ڈرامہ’’ یہ دیس ہے اندھے لوگوں کا‘‘فائنل ائیر ایم بی بی ایس کی طرف سے تھا۔معاشرے کی مادہ پرست اور دقیانوسی روایات کے پیش نظر ہماری کہانی طنزومزاح اور سبق سے بھرپور ایک پاگل خانے کا منظر پیش کرتی ہے۔




جہیز کی لعنت ، مغربی تہذیب کی پیروی اور خواجہ سرا کے حقوق کے متعلق معاشرتی روایات کو ایک تنقیدی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس کے بعد تھرڈ ائیر ایم بی بی ایس کی طرف سے’’ ہم نے خود اپنے نشیمن لوٹے‘‘ تھا۔یہ ڈرامہ دوبھائیوں کے ضمیر کو جگا نے اوران غلط فہمیوں کی نشاندہی ہے جو معاشرے میں انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ہم نے خود اپنے نشیمن لوٹے کے بعد فورتھ ائیر ایم بی بی ایس کی طرف سے ڈرامہ’’ لاٹھی ‘‘ تھا۔ایک کہانی ہے دولت، اقتدار ، انتقام اور انصاف کی ۔جس کی یہاں کمی ہے۔ ایک ایسی کوشش جو اس افسوس ناک حقیقت کو اجاگر کرتی ہے اور ہمارے معاشرے کو کمزور کر رہی ہے۔یہ کہانی حاضرین کو کم ازکم ایک باراس حقیقت ’’ جس کی لاتھی اس کی بھینس‘‘کے بارے میں سوچنے پر مجبور کرتی ہے۔