ماں نے مبینہ طور پر پاگل سے بیٹی کی شادی کردی،بیلف نے بازیاب کروالیا

ماں نے مبینہ طور پر پاگل سے بیٹی کی شادی کردی،بیلف نے بازیاب کروالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار) والدہ نے بیٹی کی مبینہ طورپرپاگل شخص سے شادی کردی،صائمہ کی بہن اورچچاکی درخواست پرعدالتی بیلف نے لڑکی کوبازیاب کرکے سول کورٹ میں پیش کردیا ۔13سالہ صائمہ چھٹی جماعت کی طالبہ ہے جو کہ ننکانہ صاحب کی رہائش پذیر ہے ،صائمہ نے الزام عائدکیاہے کہ والدکی وفات کے بعداس کی والدہ کارویہ تبدیل ہوگیاجس پراسے گلی محلے کی لڑکیاں طعنے دیتی تھیں جس پر اس نے اپنی والدہ حلیمہ کوسمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ اس بات پرناراض ہوگئی اوراس نے بدلہ لینے کے لئے اس کی شادی ایک ذہنی مریض امجدنامی شخص سے کردی ،متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے ایک گھرمیں محبوس کردیاگیالیکن اس نے کوشش کرکے لاہورمیں مقیم اپنی بہن شہنازاورچچاکواطلاع کردی،شہنازاورلڑکی کے چچاکی درخواست پربیلف نے صائمہ کوبازیاب کراکرعدالت میں پیش کردیا جس پرفاضل جج نے متاثرہ لڑکی صائمہ کی والدہ حلیمہ بی بی اورمبینہ طورپرذہنی مریض امجدکو16جون کوعدالت میں طلب کرلیاہے۔