خو رد بردکیس، ملزم کیشئرکو 6سال قید،24لاکھ جرمانے کی سزا

خو رد بردکیس، ملزم کیشئرکو 6سال قید،24لاکھ جرمانے کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن عابد حسین قریشی نے پنجاب آرٹس کونسل کے 27لاکھ کے فنڈز خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث کیشئرساجد بشیر کو 6 سال قید اور 24لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔سینئرسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے 2010ء میں پنجاب آرٹس کونسل کے مختلف فنڈز کی 27لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے مقدمہ میں ملوث سابق کیشئرساجد بشیر کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید اور 24لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے مذکورہ کیس میں نامزد 2ملزمان جاوید اقبال اور محمد اعجاز کو عدم ثبوتوں کی بنا پر بری کردیاہے۔