علامہ پیر شفاعت رسول 5روز ہ دورے پر حکومت قطر روانہ

علامہ پیر شفاعت رسول 5روز ہ دورے پر حکومت قطر روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)مرکز بلال جلو موڑ کے امیر علامہ پیر شفاعت رسول 5روز ہ دورے پر حکومت قطر کی دعوت پر دوحہ روانہ ہو گئے ہیں ۔جہاں وہ انٹر نیشنل انٹر فیتھ کانفرنس میں شرکت کریں گے اور مختلف مذاہب کے وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔انٹر نیشنل کانفرنس میں پوری دنیا سے آنے والے مندوبین سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔جس میں بالخصوص عالم اسلام کو درپیش چیلجز اور قیام امن کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ پیر شفاعت رسول اس سے قبل امریکہ اوردبئی سمیت مختلف ممالک کے دورے کرتے رہتے ہیں۔



اور وہاں اسلام کی تبلیغ اور مسلم دنیا کو درپیش مختلف مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کرتے رہتے ہیں اور ان کے حالیہ دورے کا مقصد بھی عالم اسلام میں قیام امن ہے،وہ قطری حکومت کی دعوت پر دوحہ میں پہنچے ہیں جہاں اپنی پانچ روزہ سرگرمیوں کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔