عوام کوحکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کی حقیقت معلوم ہوچکی ہے،میاں محمود

عوام کوحکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کی حقیقت معلوم ہوچکی ہے،میاں محمود
 عوام کوحکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کی حقیقت معلوم ہوچکی ہے،میاں محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود احمد نے کہا ہے کہ عوام کو حکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں اور وعدوں کی حقیقت معلوم ہوچکی ہے۔ انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ پاکستان کو پیرس بنانے کے دعویدار حکمرانوں نے قوم کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کے بعد اپنے حالت ضرور بدلی ہے اور اپنے محلات کو پیرس کے محلات سے بھی زیادہ پْر شکوہ بنالیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف ہوں یا وزیر اعلیٰ شہباز شریف یا پھر ان کے سمدہی اسحاق ڈار ان کے گزشتہ دو سال کے دوران ہی بینک بیلنس دیکھ لیں یا پھر اثاثے انہوں نے خوب مال بنایا ہے تاہم اقتدار میں ہونے کی وجہ سے ان پر کوئی ہاتھ ڈالنے والا نہیں ہے۔۔


جیسے ادارے بھی ان کے سامنے بے بس ہیں این اے 118میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمود نے کہا کہ موجودہ حکمران بظاہر شریف نظر آتے۔ ہیں تاہم گھٹنے گھٹنے کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں ملک میں ان منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے جس میں حکمرانوں کو بڑی بڑی کمیشن ملک رہی ہیں۔ میاں محمود نے کہا کہ وقت دور نہیں جب عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے جان چھْڑوالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ماضی میں بھی اور آج بھی عوامی اْمنگوں کی ترجمانی کی ہے یہی وجہ ہے تحریک انصاف انتہائی کم عرصہ میں ملک کی ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہا کارکن اگلے الیکشن کی تیاری کریں جو بہت جلد ہوتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل ہے اور اگر ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوئے تو پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکے گا