پاکستان ایکسپریس سے 88بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے،35ہزار روپے جرمانہ

پاکستان ایکسپریس سے 88بغیر ٹکٹ مسافر پکڑے گئے،35ہزار روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)ڈویژنل کمرشل آفیسر نے چھاپہ مار کر پاکستان ایکسپریس سے88بغیر ٹکٹ مسافر پکڑ لیے اور ان سے موقع پر 35350روپے جرمانے کی مد میں موصول کیے۔ڈی سی او ریلوے لاہور ڈویژن وحید انور نے گزشتہ روزپاکستان ایکسپریس45اپ اور46ڈاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے بغیر ٹکٹ 88مسافروں کی نشاندہی کر کے ان سے 35350روپے موقع پر برآمد کیے جو کہ بعد ازاں خزانے میں جمع کرا دئیے۔ ڈی سی او کی طرف سے لی جانیوالی رقم کرائے اور پنلٹی کی مد میں وصول کی گئی اور ریڈ کے دوران ڈائننگ کار کے منیجر کو بھی500روپے جرمانہ کیا گیا۔