نعیمین ایسو سی ایشن آج برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریگی

نعیمین ایسو سی ایشن آج برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی )برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعیمین ایسوسی ایشن آج احتجاجی مظاہر ہ کرے گی۔جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ راغب حسین نعیمی،پروفیسر لیاقت علی صدیقی،مفتی حسیب قادری اور پیرسید شہباز احمد سیفی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرینگے۔نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے ترجمان کے مطابق احتجاج مظاہر ہ آج16جون بروز منگل 4:00 بجے شام لاہور پریس کلب کے باہر ہوگا۔مظاہرہ میں مفتی انتخاب احمدنوری،علامہ قاسم علوی،مفتی مسعود الرحمن نعیمی، پروفیسر وارث علی شاہین،مولاناشفقت علی یوسفی ، ڈاکٹرکریم خان ،مولانا ابوالحسین فدا حسین قادری و دیگرنے شرکت کی

مفتی ذیشان علی صابری،قاری محمدامیر قادری سمیت نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی ذمہ داران، کارکنان اوربزم نعیمیہ کے عہدیداران اور جامعہ نعیمیہ کے طلباء شرکت کرینگے۔