پیرا میڈیکل الائنس پنجاب کا ریس کورس پارک میں مطالبات کے حق میں دھرنا

پیرا میڈیکل الائنس پنجاب کا ریس کورس پارک میں مطالبات کے حق میں دھرنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (جنرل رپورٹر۔اپنے خبر نگار سے ) جیل روڈ ریس کورس پارک چوک میں پیرا میڈ یکل الا ئنس پنجاب کی جانب سے پیر ا میڈ یکل سٹاف کے مطالبات کی منظوری کے لیے جاری دھر نا میں شہر کے دیگر ہسپتالو ں کے سٹاف نے شر کت کی اس مو قع پر دھر نے میں شر یک دوسر ے ہسپتالو ں کے قائدین جن میں عثمان بٹ ، ارشد بٹ ، یو سف بلا ، ظفر اقبال گجر اورجاوید چوہان اور رحمت سندھو نے خطاب کیا ۔اس موقع پر ظفر اقبال گجر صدر میو ہسپتال نے کہا کہ ہمارا حکو مت سے سب سے بڑا مطالبہ ڈیلی ویجز ملا زمین کو ریگو لر کر نے کا ہے اس کے علاوہ ہم نے دوسر ے مطالبات بھی کیے ہیں کہ گریڈ ایک تا چار تک کے ملا زمین کا سر وس سٹر کچر جاری کیا جائے ۔ سو فیصد ایڈھاک ریلیف کو ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے اس کے علاوہ فیس کیٹگری کو سر وس سٹر کچر میں شامل کیا جائے اور درجہ چہار م کے سر وس سٹر کچر کی سمری حکو مت نے منظور کی ہو ئی ہے اس پر فوری عملدر آمد کر کے نو ٹیفیکیشن جاری کیا جائے دھرنے میں شامل ظفر اقبال گجر نے کہا کہ وفاقی حکو مت نے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا ہے اس کے برعکس دوسرے صو بو ں نے اپنے ملازمین کی تنخواہو ں میں دس سے پندرہ فیصد اضافہ کیا ہے لیکن پنجاب حکو مت نے پنجاب کے لاکھو ں ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیے ہیں یہ حکو مت جو اپنے آپ کو غریب سرکاری ملازمین کا سب سے بڑا ہمدرد کہتی ہے اس نے وہ ہی کیا جو وفاق نے کیا تنخواہ میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکو مت تنخواہوں میں دوسرے صوبوں کی طر ح سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر ے ۔