پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں ڈینگی سیمینار

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جیلانی پارک میں ڈینگی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے خبر نگار سے)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی لاہور کے زیرِ اہتمام جیلانی پارک میں حکومتِ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ایک ڈینگی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور کے تمام زون ڈائریکٹران نے اپنے اپنے علاقہ میں ماتحت عملہ اور علاقائی معززین کے ہمراہ ڈینگی تدارک کی بابت آگہی واک کی۔ جبکہ ضلع بھر میں پی ایچ اے کی جانب سے بینرز و کتبوں کے ذریعے عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات سے متعارف کرایا گیا۔

جیلانی پارک میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر آصف محمود صوبائی اینٹی ما لوجسٹ اور ڈاکٹر شہزاد افضل سینئر میڈیکل آفیسر پی ایچ اے نے موجود تمام افسران و ماتحت عملہ کو ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کی بابت آگہی دی۔ڈاکٹر شہزاد افضل سینئر میڈیکل آفیسر نے پی ایچ اے کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل سینٹر کو ہر دم تیار قرار دیتے ہوئے حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ ڈینگی سے متعلقہ تمام ٹیسٹ کرنے والی مشینری اور ایمبولینس سمیت سہولیات سے مزین کر دیا گیا ہے۔شکیل احمد ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے نے تمام علاقہ جات کا دورہ کرتے ہوئے خصوصی طور پر نرسریوں اور گاڑیوں میں پانی بھرنے والے ٹیوب ویلز کے اطراف ہر وقت مکمل صفائی اور خشکی پر زور دیا۔