ٹی ایم اے شالامار ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک

ٹی ایم اے شالامار ٹاؤن میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی واک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر ڈینگی ڈے کے حوالے سے ٹی ایم اے شالامار ٹاؤن میں ڈینگی واک اور سیمینارمنعقد کئے گئے جس میں ٹی۔ ایم ۔او ملک طارق محمود ، ڈی ۔ ڈی ۔او (ایچ) بشیرندیم ، اینٹا مولوجسٹ ڈاکٹر امیتازفرید او ر انوائر منٹ انسپکٹران نے شرکت کی ۔ واک دفتر ٹی ۔ ایم ۔ اے شالامار ٹاؤن سے شروع ہوئی اور شالا مار چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں عوام میں ڈینگی آگاہی کے سلسلہ میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔ واک کے بعد گورنمنٹ ڈگری لالج باغبانپورہ شالیمار ٹاؤن اور گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج شاد باغ میں ڈینگی آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ۔ ٹی ایم او شالامارٹاؤن ملک طارق محمودنے سکول کے طلباء کو آگاہی دی کہ بارش کے بعد اپنے گھروں کی چھتوں کو خصوصی طور پر چیک کیا کریں اور ان پر کھڑا پانی فوری طور پر صاف کیا کریں اور ائرکولرز کاپانی بھی ہر دوسرے دن تبدیل کیا کریں،گھروں کے فریج کی ٹرے روزانہ صاف کیا کریں اور بچوں کو ہدایت کی گئی کہ ڈینگی سے آگاہی کے پمفلٹ پُر کر کے اپنے سکول کے پرنسپل کو جمع کراوئیں ۔اہا۔