گریٹر اقبال پارک کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ

گریٹر اقبال پارک کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے کا اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (اقبال بھٹی )گریٹر اقبال پار ک بنانے کیلئے بجٹ میں ڈیڑھ ارب کا اضافہ کر دیا گیا ہے چاروں صوبوں کی ثقافت کے علمبردار پارک کا بجٹ 89ارب سے بڑھا کر ساڑھے90ارب روپے کر دیا گیا ہے۔نیسپاک نے پارک کی تعمیر اور اضافی کا م کے حوالے سے پلاننگ اور ڈیزائننگ پر کام شروع کر دیا ہے،گریٹر اقبال پارک کی تعمیر کیلئے 10ما ہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔تفصیلات کیمطابق یہ پارک پہلے بھی اپنی طرز کا انوکھا پار ک ہے جس میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فوڈز سٹریٹ بنائی جائیں گی اور ہر صوبے کی ثقافت کیمطابق کھانے تیار کیے جائیں گے ۔اس کے علاوہ سپورٹس کے حوالے سے بھی مختلف کورٹس تیار کیے جائیں گے جن میں ان ڈورز گیمز کے ساتھ ساتھ آؤٹ ڈ ور گیمز بھی قابل ذکر ہیں جن میں فٹ بال گراؤنڈ ،ہاکی گراؤنڈ اور کرکٹ سٹیڈیم بھی شامل ہے اور ساتھ ساتھ کمرشل شاپس اور بڑے بڑ ے سٹورز شاپنگ مال طرز کے بنائے جائیں گے،جبکہ ڈیڑھ ارب روپے مزید بڑھنے سے اضافی کام کے متعلق بھی احکامات کیے گئے ہیں۔اس کا پی سی ون پہلے ہی پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے برائے منظوری شعبہ پی اینڈ ڈی کو بھجوا دیا ہے اور اس کی منظوری بھی ہنگامی بنیادوں پر دی جا چکی ہے تاکہ کام وقت پر شروع ہو سکے۔