اقتصادی راہدری منصوبہ بھارت کئی دشمن ملکوں کو ہضم نہیں ہو رہا ‘ ممنون حسین

اقتصادی راہدری منصوبہ بھارت کئی دشمن ملکوں کو ہضم نہیں ہو رہا ‘ ممنون حسین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( ائی این پی ،اے این این) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھارت سمیت کئی ملکوں کو ہضم نہیں ہو رہا،قوم حکومت اور فوج کے ساتھ کھڑی ہو کر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے، پاکستان ترقی کی راہ پرچل پڑاہے غلطیاں کیں تومنزل کھودیں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بلاجواز پروپیگنڈہ کر رہا ہے جب کہ یہ منصوبہ صرف بھارت ہی نہیں بلکہ کئی دیگر ممالک کو بھی ہضم نہیں ہورہا۔منصوبے پر بھارت سمیت دیگر ممالک کے تحفظات بلاجواز ہیں جب کہ حکومت نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ملکی روشن مستقبل کے لئے منصوبے کو ضرور مکمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے قوم کو حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا اور عوام اقتصادی منصوبے پر بھارت کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈے پر مشتعل نہ ہوں بلکہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں،اقتصادری راہدری کے خلاف بات کرنے والے پاکستان کے دوست نہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی راہ پرچل پڑاہے غلطیاں کیں تومنزل کھودیں گے،ہمیں دانشمندی سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہے،ہمیں کسی ایسے شدید رد عمل کا اظہار نہیں کرنا جس سے بھارت کو فائدہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک میں معیشت کی بحالی، اندرونی سیکیورٹی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان اپنی فوج اور عوام کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جب کہ ملک کی حفاظت کے لئے قوم اور مسلح افواج نے عظیم قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت پاکستان پرامن اور خوشحال ملک بنے گا۔اس موقع پر صدر مملکت نے طلباء میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیں۔

مزید :

صفحہ اول -