پنجاب بھر کے ڈی سی اوز رمضان بازار اور فئیرپرائس شاپس قائم کروانے میں ناکام

پنجاب بھر کے ڈی سی اوز رمضان بازار اور فئیرپرائس شاپس قائم کروانے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( جاوید اقبال ،اسد اقبال ) لاہور سمیت صو بہ بھرکے ڈی سی اوز ڈیڈ لائن کے مطابق شہروں میں رمضان بازاراور فیئر پرائس شاپس قائم نہ کروا سکے،پنجاب حکو مت نے صو بہ بھر میں 15جو ن سے عوام کو سستی اشیائے خوردونو ش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے 17سومقامات پر رمضان بازار ، ماڈل بازار ، زرعی فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ان بازاروں اور دکانوں میں لو گوں کو سبزیو ں ، پھلو ں ، اجنا س ، آٹا ،گھی و دیگر اشیائے خوردو نوش کی سستے داموں فراہمی کیلئے سبسڈی کی مد میں 2سو22ملین روپے بھی جاری کیے گئے نو ٹیفیکیشن کے مطابق اشیائے خوردو نو ش پر مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کروانے کے لیے 15سو سے زائدپرائس کنٹرول مجسٹر یٹس بھی مقرر کئے گئے لیکن15جون کی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود لاہور سمیت پنجاب کے کسی شہر میں سستے رمضان بازار لگ سکے نہ ہی فیئرپرائس شاپس قائم ہو سکیں ۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے تما م ڈی سی اوز کو حکم دیا تھا کہ پندرہ جون تک رمضان بازار اور فیئر شاپس قائم کر یں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے یہ ذمہ داری ٹاؤ نو ں پر ڈال دی لیکن وہ اس منصوبے کو مقررہ تاریخ تک عملی شکل نہ دے سکے، اس حوالے صو بائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ حکومت کے جاری کردہ نو ٹیفیکیشن پر عملدرآمد کروائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعلی کی ہدایت پر رمضان المبار ک میں وزراء ، پارلیمانی سیکرٹریز اور مختلف صو بائی سیکرٹری کی سر براہی میں ڈویژنل ، ڈسٹر کٹ اور ٹاؤ ن کی سطح پر مانیٹر نگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو صارفین کو سر کاری نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کی مشکلات دور کرنے کیلئے ڈی سی اوز ، کمشنرز ، سیکرٹری خوراک اورچیف سیکرٹری کے دفاتر میں شکایات سیل قائم کر دیے گئے ہیں جبکہ وزیراعلی شہباز شریف خود بھی رمضان المبارک میں سستے بازاروں کی مانیٹرنگ کر یں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -