ٹرین کے دروازے میں کھڑا 50سالہ شخص گر کر ہلاک ہوگیا

ٹرین کے دروازے میں کھڑا 50سالہ شخص گر کر ہلاک ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے امامیہ کالونی میں فیصل آبادجانے والی ٹرین کے دروازے میں کھڑا 50سالہ شخص گر کر ہلاک ہوگیا۔بتایا گیاہے کہ فیصل آباد جانے والی ٹرین میں سوار شاہ کوٹ کا رہائشی 50سالہ افتخار ڈوگر ٹرین کے دروازے پر کھڑا تھا۔ جب ٹرین امامیہ کالونی پھاٹک کے قریب پہنچی تواچانک اس کا پیر سلپ ہو گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر دم توڑ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا جو بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد متوفی کے بھائی کے حوالے کر دی ۔

مزید :

علاقائی -