ہربنس پورہ ، نامعلوم چور روز نامہ ’’ پاکستان‘‘ کے نیوز ایڈیٹر کی گاڑی سے پرس لے اُڑے

ہربنس پورہ ، نامعلوم چور روز نامہ ’’ پاکستان‘‘ کے نیوز ایڈیٹر کی گاڑی سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل) ہربنس پورہ کے علاقہ میں نامعلوم چور روز نامہ’’ پاکستان‘‘ کے نیوز ایڈیٹر کی گاڑی سے پرس لے اُڑے۔پرس میں اے ٹی ایم کارڈز،پریس کارڈ،شناختی کارڈ ،ڈرائیونگ لائسنس ،نقدی اور پریس کلب کا کارڈ بھی تھا۔تفصیلا ت کے مطابق ’’ پاکستان‘‘ کے نیوز ایڈیٹر میاں ہارون کسی ضروری کام کے سلسلے میں صحافی کالونی آئے ہو ئے تھے کہ نامعلوم چور ان کی گاڑی سے پرس لے اُڑے۔ اطلاع دینے پر پولیس نے رپٹ درج کر لی ہے۔
پرس لے اڑے

مزید :

علاقائی -