بھاٹی گیٹ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے شیر خوار بچی سمیت 3 افراد جان بحق 5 زخمی

بھاٹی گیٹ بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے شیر خوار بچی سمیت 3 افراد جان بحق 5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (کرا ئم سیل )بھا ٹی گیٹ کے علاقہ میں مر مت کے دورا ن بوسید ہ مکا ن کی چھت گر نے سے ملبے تلے دب کر ڈیڑھ سا لہ شیر خواربچی ، مزدور اور ایک خا تو ن جا ں بحق جبکہ 5افرا د زخمی ہو گئے ۔پو لیس نے اید ھی ایمولنس کے ذر یعے زخمیو ں کوطبی امدا د کے لئے میو ہسپتا ل میں منتقل کردیا جبکہ نعشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی گئیں ، لاشیں گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور اہل علاقہ نے ریسکیو 1122 کے موقع پر نہ پہنچنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی سے انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطا بق بھاٹی گیٹ کے علاقہ کوچہ جنڈیالاں کا رہائشی اعجاز احمد سیشن کو رٹ کے جج کا ر یڈر ہے ۔ پو لیس کے مطا بق اعجا ز کے گھر کی چھت ایک روز قبل ہونے والی تیز بارش کی وجہ سے ٹپکنے لگی جسکی مرمت کیلئے اس نے مزدور کو بلوایا ہوا تھا۔ اسی دوران بوسیدہ چھت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجہ میں اعجاز کی 17سالہ بیٹی مریم ، ڈیرھ سالہ پو تی فضہ اور مزدور خالد ملبے تلے دب گئے جبکہ نیچے والے پورشن میں موجود اعجاز کے بھائی طفیل کی بیوی نورین ، بہو مبین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ایدھی سروس کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا اور زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا جبکہ ریسکیو 1122 اطلاع دینے کے باوجود موقع پر نہیں پہنچی۔ ملبے میں دب جانے والی اعجا ز کی بیٹی مر یم ، اسکی پو تی فیضہ اور مزدور تینوں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر دم توڑ گئے جس پر اہل علاقہ نے ریسیکو کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پو لیس نے نعشیں ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردیں۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں جاں بحق ہونے والا مزدور خالد پانچ بچوں کا باپ تھا جس کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیو ں کو طبی امدا د دی جا ر ہی ہے ۔

بوسیدہ چھت

مزید :

علاقائی -