مغلپورہ جواری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

مغلپورہ جواری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا
 مغلپورہ جواری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے 3 بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہو ر ( کرائم سیل )مغلپورہ کے علاقہ میں جوئے کے اڈے کی مخبری کرنے کے تنازع پر جواری نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے تین بچوں کے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مر دہ خانے میں منتقل کر دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ رام گڑھ مجاہد آباد کا رہائشی عاصم سکریپ کا کاروبار کرتا تھا۔ چند روز قبل عاصم کا جاننے والا جاوید نامی شخص جوا کھیلتے ہوئے پکڑا گیا تھا ،اس کو شبہ تھا کہ عاصم نے مخبری کر کے پکڑوایا ہے جس کی رنجش پر جاوید نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے عاصم پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے ۔فائرنگ کے نتیجہ میں عاصم اور اسکا بھتیجا انس زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیاجہاں عاصم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔مقتول کے بھائی عظیم نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ملزمان نے میرے بھائی کو قتل کر کے سخت زیادتی کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ ازخود نو ٹس لے کر ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

شرابیوں کی فائرنگ

مزید :

علاقائی -