انار کلی ،نا معلوم افراد نے 3 بچوں کے باپ کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا ملزمان فرار

انار کلی ،نا معلوم افراد نے 3 بچوں کے باپ کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا ملزمان فرار
 انار کلی ،نا معلوم افراد نے 3 بچوں کے باپ کا گلا دبا کر ہلاک کر دیا ملزمان فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) نیو انارکلی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے3بچوں کے باپ کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقعہ سے فرار ہو گئے ،پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں بھجوا دی، پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چاہ میراں کا رہائشی 45سالہ زبیرنیو انارکلی میں جوتوں کا کاربار کرتا تھا ۔گزشتہ روز وہ گھر سے کام پر گیا جہاں اس کو ملنے کے لیے دو افراد آئے جنہوں نے اسے دکان کے گوادم میں لے جا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔موت کی ا طلاع پہنچنے پر گھر میں قیامت بر پا ہو گئی ،مقتول کی بیٹیاں اور بیوہ دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر وادی ۔مقتول کے بھائی عمر نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ میرے بھائی کی کسی سے کو ئی دشمنی نہیں تھی، پتہ نہیں کس نے ہمارے بھائی کو قتل کر دیا ،میرے بھائی کے 3بچے ہیں جبکہ مقتول کی بیوہ عاصمہ نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ظالموں نے میرا سہاگ اجاڑ دیا، اب میں یتیم بچوں کے ساتھ کس کے سہارے زندگی بسر کروں گی۔ بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ظالموں نے ہم سے باپ کا سایہ چھین کر ظلم کیا ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

گلا دبا کرقتل

مزید :

علاقائی -