,عابی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت4 ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا

,عابی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت4 ملزموں کو گرفتارکرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) انویسٹی گیشن باغبانپورہ پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث عابی ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت4 ملزموں کو گرفتارکرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں لوٹا ہو ا لاکھوں روپے مالیت کا مال اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن اسماعیل کھاڑک نے ایس ڈی پی اوباغبانپورہ میاں لیاقت علی کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ منور حسین اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،اس نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے عابی ڈکیت ڈکیت گینگ کے سرغنہ عابد حسین عرف عابی اور اس کے 3 ساتھیوں محمد آزاد، محمد افضل اور محمدراشد کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ2 لاکھ روپے نقدی، موبائل فونز، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ ملزموں کا پانچواں ساتھی رشید احمدموقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور اس سے قبل بھی ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں کئی مرتبہ جیل جا چکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ باغبانپورہ، ہربنس پورہ ، گجر پورہ، شالیمار،شمالی چھاؤنی، گڑھی شاہو، گلشن اقبال اور سمن آبادکے علا قوں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی کی12 مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مذکورہ تھانوں میں ڈکیتی اور راہزنی کے متعددمقد مات بھی ٹریس ہوئے ہیں۔

عابی ڈکیت گینگ

مزید :

علاقائی -