نریندرموردی آر ایس ایس کا نمائندہ ہے،پاکستان پر حملہ بھارت کی سنگین غلطی ہو گی :پرویز مشرف

نریندرموردی آر ایس ایس کا نمائندہ ہے،پاکستان پر حملہ بھارت کی سنگین غلطی ہو ...
نریندرموردی آر ایس ایس کا نمائندہ ہے،پاکستان پر حملہ بھارت کی سنگین غلطی ہو گی :پرویز مشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آر ایس ایس کا نمائندہ  ہے  ۔
بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں پرویز مشرف کا کہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے تاہم کشمیر کا تصفیہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیروں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم آر ایس ایس کا نمائندہ ہے اور آر ایس ایس وہی تنظیم ہے جس نے سمجھوتہ ایکسپریس کی ذمہ داری قبول کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ مودی نے جوکچھ کہا وہ پاکستانیوں کے لیے قابل قبول نہیں ،وزیراعظم بننے کے بعد مودی کے رویے میں تبدیلی آئی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ مودی کا بنگلہ دیش میں بیان سفارتی تعلقات خراب کرنے کا مترادف ہے ،پاکستان پر حملہ بھارت کی سنگین ترین غلطی ہو گی ۔