بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ گرکر تباہ ، پائلٹ زندہ بچ گئے

بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ گرکر تباہ ، پائلٹ زندہ بچ گئے
بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ گرکر تباہ ، پائلٹ زندہ بچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا لڑاکاطیارہ جیگوار گر کر تباہ ہوگیاتاہم خوش قسمت پائلٹ زندہ بچنے میں کامیاب ہوگئے ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ طیارہ اترپردیش کے ضلع الہٰ آباد میں گرا۔ بمراﺅلی کی فضائی پٹی سے سات بج کر پچیس منٹ پر اڑان بھرنیوالا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھاکہ اِس دوران پائلٹ نے پیغام دیا، طیارے میں کوئی بڑی خرابی ہے ، جب وہ کچھ لمحوں میں کنٹرول نہ کرپائے توپائلٹ نے چھلانگ لگادی اوراڑان بھرنے کے ڈیڑھ گھنٹہ بعد ہی طیارہ نینی کے علاقے میں واقع فوڈ کارپوریشن کے گودام کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کی تحقیقات کا حکم دیدیاگیاہے جبکہ طیارہ گرنے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی ،علاقے کو سیل کردیاگیااورزمین پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
یادرہے کہ رواں سال تباہ ہونیوالا یہ دوسرا جیگوار طیارہ ہے ، اس سے پہلے مارچ میں بھی تباہ ہوچکاہے ، دوانجن کے اس طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار ساڑھے تیرہ سوکلومیٹرفی گھنٹہ ہے ۔