بلوچستان میں قیام امن ،دو فراری کمانڈرز نے 32ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے

بلوچستان میں قیام امن ،دو فراری کمانڈرز نے 32ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے
بلوچستان میں قیام امن ،دو فراری کمانڈرز نے 32ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں دو فراری کمانڈر ز نے اپنے 32ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کے اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم بلوچ ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے کریمو تالانی اور اختیار خان تالانی نے اپنے 32ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈال دیئے ہیں جبکہ انہوں نے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کر دیاہے ۔
واضح رہے کہ تین روز قبل دو فراری کمانڈرز نے اپنے 70سے زائد ساتھیوں کے ساتھ ہتھیار ڈالے تھے ۔بلوچستان کی حالات بہتری او ر ترقی کی جانب گامزن ہے اور ناراض بلوچ رہنماﺅں کا قومی دھارے میں شامل ہونا اس بات تائید کرتاہے ۔