جنرل راحیل شریف 59برس کے ہوگئے

جنرل راحیل شریف 59برس کے ہوگئے
جنرل راحیل شریف 59برس کے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے زندگی کی 59 بہاریں دیکھ لیں۔
16 جون 1956ءکوبلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پیدا ہونے والے راحیل شریف کے والد محمد شریف پاک فوج سے وابستہ تھے ۔ پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے میجرشبیرشریف ان کے بڑے بھائی ہیں۔
راحیل شریف نے گورنمنٹ کالج لاہورسے تعلیم حاصل کرنے کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیا اوراکیڈمی کے 54ویں لانگ کورس سے فارغ التحصیل ہوکر1976 میں فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔جنرل راحیل شریف نے نوجوان افسر کی حیثیت سے پاک فوج کے انفنٹری بریگیڈ میں گلگت میں فرائض سرانجام دئیے جب کہ بریگیڈئیر کے طورپرسیالکوٹ بارڈر پر26 فرنٹیئرفورس اورکشمیرمیں 6 فرنٹیئرفورس رجمنٹ کی کمان سنبھالی۔گوجرانوالہ کور کی قیادت بھی کی، انہیں جنرل ہیڈ کوارٹرزمیں انسپکٹرجنرل تربیت اور تشخیص رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راحیل شریف کو 27 نومبر 2013 کو پاک فوج کا سپاہ سالار مقرر کیا اور 20 دسمبر 2013 کو راحیل شریف کو نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازا گیا۔