اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی بلند و بالا عمارت، خلاف ضابطہ توسیع کی اجازت دی گئی، سکیورٹی کے مسائل پیدا کرسکتی ہے: ذرائع

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی بلند و بالا عمارت، خلاف ضابطہ توسیع کی ...
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی بلند و بالا عمارت، خلاف ضابطہ توسیع کی اجازت دی گئی، سکیورٹی کے مسائل پیدا کرسکتی ہے: ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں امریکی سفارتخانے کی بلند وبالا عمارت خلاف قانون ہے، ضابطوں کا خیال رکھے بغیر توسیع کی اجازت دیدی گئی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کو بلند کرنے کا تعمیراتی کام غیرقانونی تھا، مشرف کے دور میں توسیع کا کام شروع ہوا پیپلز پارٹی کے دور میں بھی جاری رہا۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اور سابقہ حکومتوں نے خلاف ضابطہ اتنی بلند و بالا عمارت کی تعمیر کی اجازت دی، میزبان ملک کیلئے سیکورٹی کے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -