نائن الیون حملوں کیلئے سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد نہیں کی: سی آئی اے

نائن الیون حملوں کیلئے سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد نہیں کی: سی آئی اے
نائن الیون حملوں کیلئے سعودی عرب نے القاعدہ کی مدد نہیں کی: سی آئی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی ادارے سی آئی اے نے مغربی اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب شدت پسند مذہبی گروہ القاعدہ کی معاونت کرتا رہا ہے۔سی آئی اے نے 11 ستمبر2001ء میں امریکہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے چار خفیہ تحقیقاتی رپورٹیں شائع کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے القاعدہ کی معاونت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ’’سی آئی اے ‘‘کی جانب سے نائن الیون کے واقعات کی تحقیقات کرنے والے انسپکٹر جنرل نے C06184107 کوڈ کے تحت جاری کردہ رپورٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں ایسا کوئی ایک ثبوت بھی نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ سعودی عرب کی حکومت سرکاری سطح پر دہشت گردی کی معاونت یا القاعدہ کی مالی مدد میں ملوث رہی ہے۔ اگرچہ سعودی عرب کے بعض شہری القاعدہ کی معاونت کے مرتکب پائے گئے ہیں لیکن ان کا حکومت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا۔