اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہارہ کہو سے 3لاکھ ٹیلیفون کالز افغانستان کئے جانے کا انکشاف

اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہارہ کہو سے 3لاکھ ٹیلیفون کالز افغانستان ...
اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر بہارہ کہو سے 3لاکھ ٹیلیفون کالز افغانستان کئے جانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ویب ڈیسک)معتبر ذرائع نے انکشاف کیا کہ افغانستان کے اشرف غنی کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے مضافاتی علاقے بہارہ کہو سے افغانستان میں 3 لاکھ ٹیلیفون کالز کی گئیں اور افغانستان سے بھی بہارہ کہو کے مختلف نمبرز پر ٹیلیفون کالز پکڑی گئیں جبکہ حساس اداروں نے حکومت کو رپورٹ دی کہ بہارہ کہو کا ایک سروے کرایا جا چکا ہے جس سے ثابت ہوا کہ کالعدم تنظیموں کے لوگ مارکیٹ سے زائد کرایہ دیکر یہاں مکانات کرائے پر حاصل کرتے ہیں جو اسلام آباد کی سکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔ بہارہ کہو سے کئی مشکوک دہشتگرد بھی پکڑے جا چکے ہیں۔ایک ریٹائرڈ حکومتی شخصیت کو جب اغواء4 کیا گیاتو اسے چند دن کیلئے بہارہ کہو میں رکھا گیا تھا اور بعد میں قبائلی علاقوں میں منتقل کیا گیا۔جو بھی افرادغیر قانونی طریقے سے ان علاقوں میں رہائش پذیر ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید :

اسلام آباد -