گلگت بلتستان انتخابات،حلقہ جی پی ایل اے 17سے ن لیگ کا امید وار کامیاب ،نوٹیفکیشن جاری

گلگت بلتستان انتخابات،حلقہ جی پی ایل اے 17سے ن لیگ کا امید وار کامیاب ...
گلگت بلتستان انتخابات،حلقہ جی پی ایل اے 17سے ن لیگ کا امید وار کامیاب ،نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت کے حلقہ جی پی ایل اے 17کا سرکاری نتیجہ آگیاہے جس کے مطابق حکومتی جماعت مسلم لیگ ن کے حیدر خان 4184ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گلگت کے حلقہ جی پی ایل اے 17کا نتیجہ دوبارہ گنتی کے باعث روک دیا گیاتھا تاہم الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حیدر خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
مسلم لیگ ن کے امیدوار نے 4184ووٹ حاصل کیے جبکہ جے یو آئی ایف کے امید وار رحمت خالق 3389ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے ہیں ۔

مزید :

گلگت -اہم خبریں -