عامر خان کیلئے جھک کر تسمے باندھنا مشکل ہوگیا

عامر خان کیلئے جھک کر تسمے باندھنا مشکل ہوگیا
عامر خان کیلئے جھک کر تسمے باندھنا مشکل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) عامر خان اتنے موٹے ہیں کہ وہ جھک کر اپن جوتوں کے تسمے خود نہیں باندھ سکتے بلکہ اس کے لئے ان کو مدد کی ضرورت ہوتی ہے ۔ عامر خان نے اپنی نئی فلم ’’دنگل‘‘ جو کہ ایک عالمی شہرت یافتہ بھارتی پہلوان کی زندگی پر بنائی جارہی ہے کے لئے اپنا وزن اتنا زیادہ کرلیا ہے کہ ان کے لئے جھکنا محال ہوگیا ہے۔ پانچ فٹ پانچ انچ قد والے عامر خان کو ان دنوں جوتوں کے تسمے باندھنے اور جرابیں چڑھانے کے لئے کسی نہ کسی کی مدد کی ضرورت رہنے لگی ہے۔ عامر نے بتایا کہ وہ ان دنوں ریسلنگ اور دیگر کشتی سیکھ رہے ہیں۔ عامر نے بتایا کہ انہوں نے اپنا وزن 90کلو کرلیا ہے۔ فلم دنگل آئندہ سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -