عرب ملک میں فاحشہ عورت نے پیسے نہ دینے پر اپنے گاہک کو زندہ جلادیا

عرب ملک میں فاحشہ عورت نے پیسے نہ دینے پر اپنے گاہک کو زندہ جلادیا
عرب ملک میں فاحشہ عورت نے پیسے نہ دینے پر اپنے گاہک کو زندہ جلادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک فاحشہ عورت نے مبینہ طورپر پیسے نہ دینے والے نشے میں دھت اپنے ایک گاہک کو ایک کمرے میں بند کرکے آگ لگادی جس کے مقدمہ کی سماعت دبئی کی فوجداری عدالت میں ہوئی ، تحقیقاتی ادارے اس بات پر بضدہیں کہ خاتون نے ہی آگ لگائی تاہم خاتون نے موبائل فون اور لاکٹ چرانے کا اعتراف کرتے ہوئے آتشزدگی کی تردید کردی ۔
عرب نیوز ویب سائٹ کے مطابق 28سالہ بنگالی خاتون سے پولیس نے ایک سنہری لاکٹ اور دوموبائل فون برآمد کرلیے ۔
یہ واقعہ تین اپریل کو سامنے آیاتھاجب پولیس کو اطلاع ملی کہ آگ لگ گئی ہے اور موقع پر پہنچنے پر ایک لاش ملی تھی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاگیاکہ مقتول دیگر دوافراد کے ہمراہ واقعہ کے دن سہہ پہرکو اپارٹمنٹ میں داخل ہوا اور ایک گھنٹے بعد عبایا پہنے دوخواتین فلیٹ میں داخل ہوئیں اور اُن کے لیے مقتول نے دروازہ کھولا،شام کے وقت ایک خاتون کے ہمراہ دومرد فلیٹ سے چلے گئے ، مقتول اور مبینہ ملزمہ گھر کے اندر ہی رہے ، رات کے ابتدائی لمحات میں دھواں فلیٹ سے باہر آنے سے چندلمحے پہلے خاتون باہر چلی گئی اور جلدی میں دروازہ بند کردیا۔
پولیس نے گھرآنیوالے دومردوں کی شناخت کرلی جو ملزمہ کے دوست تھے ، اُنہوں نے اعتراف کیاکہ وہ مقتول کیساتھ فلیٹ پر گئے تھے اور ایک 45سالہ بھارتی شہری کو کہاتھاکہ وہ دوفاحشہ عورتیں لائے جس پر اُس نے ملزمہ کیساتھ ایک اور خاتون کو بھیجاتھا۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق دونوں مردآنیوالی خواتین کیساتھ مصروف رہے جبکہ مقتول ممنوعہ مشروب پینے میں جتارہا۔ملزمہ نے بتایاکہ دونوں مردوں اور اس کی ساتھی خاتون کے چلے جانے کے بعد مقتول نے اُسے رکنے کو کہا اور خاتون کی طرف سے کئی کالز سننے کی وجہ سے بحث شروع کردی تاہم خاتون نے آگ لگانے کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ مقتول نشے میں دھت تھا اور رقم کی ادائیگی سے انکار کردیااور نیند سے نڈھا ل ہورہاتھا جس پر اُس نے دوموبائل فون اور سونے کالاکٹ اٹھایا اور فلیٹ سے چلی گئی ۔
تحقیقات کے مطابق خاتون نے ہی مرد کے کپڑوں کو آگ لگائی جس کے بعد صوفے پر پھینک دیا اور جاتے ہوئے گھر کے باہر سے دروازہ بند کرگئی ۔ دوران سماعت پیش ہونیوالے شواہد میں یہ ثابت ہوگیاکہ مقتول نشے میں دھت تھا اور اُس کی موت دھویں میں دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ۔
اس مقدمے کا فیصلہ چھ جولائی کو متوقع ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -