پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ، فیصلہ درست ہے ، سیاسی رنگ نہ دیں :وجیہہ الدین

پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ، فیصلہ درست ہے ، سیاسی رنگ نہ دیں :وجیہہ الدین
پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ، فیصلہ درست ہے ، سیاسی رنگ نہ دیں :وجیہہ الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ جسٹس( ر)وجیہہ الدین نے کہاہے کہ پارٹی اراکین کی رکنیت کا فیصلہ درست اور پارٹی آئین کے مطابق ہے ، سیاسی رنگ دینے سے گریز کیاجائے ۔ میڈیا سے مختصر گفتگومیں وجیہہ الدین کاکہناتھاکہ وقت آنے پر مناسب جواب دوں گا، فیصلہ لکھ کر دے دیا، تمام لوگوں کی باتیں سن رہاہوں لیکن میڈیا پر اظہار خیال مناسب نہیں سمجھتا۔
یادرہے کہ وجیہ الدین نے جہانگیر ترین ،علیم خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کو کسی بھی پارٹی عہدے کیلئے نااہل قراردیتے ہوئے پارٹی سے نکالنے کا حکم دیاتھا جس پر پرویز خٹک نے اپنی پارٹی کے سابق صدارتی امیدوار اور پی ٹی آئی الیکشن ٹربیونل کے سربراہ وجیہ الدین کو ذہنی معذور قراردیدیا جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے موقف اپنایاکہ کمیشن کو سینئر رہنماﺅں کی توہین کا کوئی حق نہیں جس پر وفاقی وزیراطلاعات بھی میدان میں آگئے اور کہاکہ عمران خان اپنی پسند کا فیصلہ ملنے پر اُسی ٹربیونل کے حوالے دیتے تھے لیکن اب اُسی کے فیصلوں کو توہین قراردیدیاجبکہ خود توہین کرتے تھکتے نہیں ۔