کل چاند نظرآنے ، جمعرات کو پہلے روزے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

کل چاند نظرآنے ، جمعرات کو پہلے روزے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات
کل چاند نظرآنے ، جمعرات کو پہلے روزے کا امکان ہے : محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کیلئے پرجوش ہیں اور تیاریاں شروع کردی ہیں ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل مطلع صاف ہوگا اور چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہوسکتاہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا دورانیہ 38 منٹ ہوگا جب کہ نئے چاند کی عمر 24 گھنٹے 44 منٹ ہے۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

مزید :

Ramadan News -