بلاول زرداری بھٹوکو رکن اسمبلی منتخب کرانے کا فیصلہ

بلاول زرداری بھٹوکو رکن اسمبلی منتخب کرانے کا فیصلہ
بلاول زرداری بھٹوکو رکن اسمبلی منتخب کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیاگیاہے اور قوی امکان ہے کہ اُن کی پھوپھی اپنی نشست بھتیجے کو دیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پہنچنے والے بلاول زرداری بھٹو کو قومی اسمبلی کا رکن بنانے کیلئے رہنماﺅں کا اجلاس 17جون کوطلب کرلیاگیاہے جس کی صدارت خود بلاول زرداری بھٹو کریں گے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری سمیت مرکزی قیادت اجلاس میں شریک ہوگی ۔
ذرائع کاکہناہے کہ اس اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں ، تنظیمی معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ بلاول کو رکن اسمبلی منتخب کرانے پر بھی غور کیاجائے گا۔ اس کیلئے بلاول کی پھوپھی فریال تالپور کے حلقے کو چنا گیاہے اور وہ بھی بھتیجے کی خاطراپنی نشست کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -