قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر نے شریں مزاری کو ایوان زیریں میں اخبار پڑھنے سے منع کردیا

قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر نے شریں مزاری کو ایوان زیریں میں اخبار پڑھنے سے ...
قومی اسمبلی اجلاس میں سپیکر نے شریں مزاری کو ایوان زیریں میں اخبار پڑھنے سے منع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیرں مزاری کو ایوان زیریں میں اخبار پڑھنے سے منع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے امیر علی جاموٹ بجٹ بحث پر تقریر کررہے تھے کہ تو اس دوران ڈاکٹر شیریں مزاری نے لیپ ٹاپ نکالا اور وہاں پر کچھ مطالعہ شروع کردیا جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے فوری طور پر امیر علی جاموٹ کو تقریر سے روک کر شیریں مزاری کو ہدایت کی کہ وہ ایوان میں لیپ ٹاپ استعمال کرسکتی ہیں لیکن اخبار کا مطالعہ نہیں کرسکتی ہیں یہ ایوان کے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر شیریں مزاری نے اخبار دوبارہ بیگ میں رکھ دیا

مزید :

اسلام آباد -