چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے
چیئرمین پی سی بی شہریار خان ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان ایک ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں ۔

رخصت پر جانے سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ استعفیٰ نہیں دے رہے صرف ایک ماہ کی رخصت پر جا رہے ہیں ۔ شہریار خان کا قومی ٹیم کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہماری فرسٹ کلاس کرکٹ میں فٹنس نہیں ہے اس لیے کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ قومی ٹیم میں فٹنس کے علاوہ اور بھی مسائل موجود ہیں جن کو حل کرنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو جواز بنا کر کرکٹ ٹیم پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے ۔ کرکٹ اور سیاست الگ الگ چیزیں ہیں اس لیے کرکٹ کو سیاست کے ساتھ نہیں ملانا چاہیئے ۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ماضی میں خطرات کے باوجود اپنی ٹیم کو بھارت بھیجا تھا اور اب بھی ہماری کوشش ہے کہ جلد پاک بھارت کرکٹ سیریز منعقد کی جائے ۔ پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ اسی سال متحدہ عرب امارات میں منعقد کی جائے گی اور کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مقدار کی بجائے معیار پر توجہ دے رہے ہیں اور کوشش ہے کہ معیاری کھلاڑیوں کو دریافت کر کے قومی ٹیم کو مضبوط کیا جائے ۔

مزید :

کھیل -