رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پاکستانیوں نے ”رنگ“ دکھانا شروع کر دیا

رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پاکستانیوں نے ”رنگ“ دکھانا شروع کر دیا
رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پاکستانیوں نے ”رنگ“ دکھانا شروع کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی پاکستانیوں نے ”رنگ“ دکھانا شروع کر دیا ہے اور اشیائے خورونوش کیساتھ ساتھ تسبیح اور ٹوپیوں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر تسبیح اور ٹوپیوں کی مانگ میں تو اضافہ ہوا ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دکانداروں نے منہ مانے دام وصول کرنا شروع کر دیئے ہیں اور 50 روپے والی سادا ٹوپی 100 روپے سے 150 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاوری ،بنگالی ، ایرانی ،سندھی ٹوپیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا دیا گیا ہے۔ دکاندار کاﺅنٹر تسبیح 25 روپے کی بجائے 35 سے 45 روپے اور پتھر، نگینہ والی تسبیحوں کی فروخت کیلئے منہ مانگے دام وصول کئے جا رہے ہیں۔

مزید :

لاہور -