امریکی ڈرونز کی چھٹی ہو گئی ،ایساتوڑ ایجاد ہو گیا کہ امریکیوں کی نیندیں اڑ گئیں

امریکی ڈرونز کی چھٹی ہو گئی ،ایساتوڑ ایجاد ہو گیا کہ امریکیوں کی نیندیں اڑ ...
امریکی ڈرونز کی چھٹی ہو گئی ،ایساتوڑ ایجاد ہو گیا کہ امریکیوں کی نیندیں اڑ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (نیوز ڈیسک) روس کی طرف سے دنیا کا طاقتور ترین ٹینک بنانے کے دعوے پر مغربی ممالک کی پریشانی ابھی کم نہیں ہوئی تھی کہ اب مائیکرو ویو توپ بھی متعارف کروادی گئی ہے جس کے بارے میں روس کا دعویٰ ہے کہ یہ ہزاروں فٹ کے فاصلے تک ڈرون طیاروں ، روایتی جنگی طیاروں اور میزائلوں کو ناکارہ کرسکتی ہے۔ 

مزیدپڑھیں:دنیا کا جدید ترین ’ڈرون ٹینک‘خصوصیات ایسی کہ عقل حیران رہ جائیں

روسی حکومت کے دفاعی ادارے یونائیٹڈ انسٹروفٹ مینو فیکچرنگ کا رپوریشن کے ایک نمائندے نے نئی قسم کی توپ کے بارے میں بتایا کہ اس میں طاقتور ریلیٹویسٹک جنریٹر لگایا گیا ہے جس میں پیدا ہونے والی مائیکروویو شعاعیں انتہائی طاقتور ہیں ۔ ان شعاعوں کو ایک ریفلیکٹر انٹینا ہدف پر فائر کرے گا۔ مائیکروویو توپ میں مینجمنٹ اینڈ کنٹرول سسٹم اور ٹرانسمیشن سسٹم بھی نصب ہے۔ اس توپ کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے BUKمیزائل سسٹم کی چیسز پر نصب کیا جائے گا۔ نمائندے کا کہنا ہے کہ یہ توپ ´360 کے زاویے پر ہر طرف مائیکروویو شعاعیں فائر کرسکتی ہے اور ڈرون طیاروں کے الیکٹرانک نظام، جنگی طیاروں کے الیکٹرانک نظام اور ہتھیاروں اور میزائلوں کے وارہیڈز کو ناکارہ بنا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ روس اپنے نئے جنگی طیارے YAK-130کی بھی رونمائی کرنے کی تیاری کررہا ہے، جبکہ اس سے پہلے طاقتور ٹینک Armata T-14ہے کو بھی ماسکو میں ہونے والی پریڈ میں پیش کیا جا چکا ہے، جس کے بعد امریکا اور اتحادیوں کی روس کے نئے اسلحے پر تشویش میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس کا واضح الفاظ میں اظہار بھی کیا جارہا ہے، خصوصاً یوکرین کے معاملہ پر روس اور امریکہ میں کشیدگی کے بعد روسی ہتھیار امریکہ کیلئے سخت پریشانی کا باعث بن گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -