پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نادرا نے ووٹوں کی آئن لائن تصدیق سے معذرت کر لی

پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نادرا نے ووٹوں کی آئن لائن تصدیق سے معذرت کر لی
پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نادرا نے ووٹوں کی آئن لائن تصدیق سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر نادرا کی جانب سے ووٹوں کی آن لائن تصدیق سے معذرت کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے نادرا کو حکم دیا گیا تھا کہ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ کے حلقے پی کے 100 کے ووٹوں کی 9 گھنٹوں میں تمام رجسٹرڈ ووٹوں کی تصدیق کی جائے ۔ عدالتی حکم کے بعد ناردا کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 100 میں کل ایک لاکھ 70 ہزار ووٹر رجسٹرڈ ہیں جن کی تصدیق 9 گھنٹوں میں نہیں کی جا سکتی ۔ نادرا کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آن لائن سسٹم کے تحت نادرا 24 گھنٹوں میں 60 سے 70 ہزار ووٹوں کی تصدیق کر سکتا ہے اس لیے محض 9 گھنٹوں میں تمام ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکتی ۔

نادرا نے عدالت کو بتایا ہے کہ آن لائن کے ذریعے انتخابات کروانے کے دعوے بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے انتخابات آن لائن سسٹم کے تحت کوائے تھے جو ناکام ہوئے ۔ ابھی نادرا میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور نادرا کی جانب سے سسٹم میں بہتری لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

مزید :

پشاور -