کیا آپ کو معلوم ہے 30جون کو ایک منٹ میں 60سیکنڈ نہیں ہو نگے

کیا آپ کو معلوم ہے 30جون کو ایک منٹ میں 60سیکنڈ نہیں ہو نگے
کیا آپ کو معلوم ہے 30جون کو ایک منٹ میں 60سیکنڈ نہیں ہو نگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (نیوز ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک منٹ میں کتنے سیکنڈ ہوتے ہیں؟ یقینا آپ کہیں گے کہ 60 سیکنڈ اور شاید آپ یہ بھی کہیں کہ بھلا یہ بھی کوئی بات ہے، تو جناب اگرچہ عمومی طور پر تو آپ کا جواب درست ہے لیکن جون کی رات کے اختتام پر آپ کا یہ جواب غلط تصور ہوگا کیونکہ 30جون کو 11 بجکر 59منٹ GMT پر ایک منٹ 60کی بجائے 61 سیکنڈ کا ہوگا۔

مزیدپڑھیں:آپ کو کونسی بیماری لگنے کا خطرہ زیادہ ہے،اس کا دارومدار آپ کی پیدائش پر ہے

اس عجیب و غریب فرق کی وجہ ہماری گھڑیوں کے وقت اور زمین کی سورج کے گردش کے وقت میں معمولی سا فرق ہے جس کی وجہ سے ہر چند سال بعد ہماری گھڑیاں ایک سیکنڈ پیچھے ہوجاتی ہیں اور ہمارے وقت کو زمین کے گردشی وقت کے ساتھ رکھنے کیلئے ایک سیکنڈ کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس ایک اضافی سیکنڈ کو ”لیپ سیکنڈ“ کہا جاتا ہے اور 1971سے لے کر اب تک اسے 25 مرتبہ ہمارے روایتی وقت میں جمع کیا جاچکا ہے۔
اگرچہ ہماری عام گھڑیوں کو اس ایک سیکنڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن انتہائی حساس سائنسی آلات میں استعمال ہونے والے اٹامک کلاک کیلئے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ دنیا بھر میں انٹر نیٹ کے ذریعے ڈیٹا کی منتقلی بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ 30جون 2012کو جب ایک لیپ سیکنڈ کا اضافہ کیا گیا تو متعدد انٹر نیٹ سرور کئی گھنٹوں کیلئے گڑ بڑا گئے تھے، اور اس 30 جون کی رات بھی اگر آپ کو انٹر نیٹ پر کچھ گڑ بڑ نظر آئے تو سمجھ جائیے گا کہ اس کی وجہ 61 سیکنڈ کا منٹ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -