فیس بک میں انتہائی متنازع تبدیلی وہ کر دیا ،جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا ،جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

فیس بک میں انتہائی متنازع تبدیلی وہ کر دیا ،جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ...
فیس بک میں انتہائی متنازع تبدیلی وہ کر دیا ،جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا ،جان کر آپ بھی پریشان ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک صارفین محتاط ہو جائیں، اب فیس بک آپ کی ہر حرکت پر نظر رکھے گا، آپ کس کس کی اور کس طرح کی والز پر جاتے ہیں؟ وہاں کس تصویر کو کتنی دیر دیکھتے ہیں؟ کس طرح کی پوسٹس اور کمنٹس پڑھتے اور کتنی دیر پڑھتے ہیں؟اس سب پر فیس بک کی نظر ہو گی۔لیکن خوشی کی خبر یہ ہے کہ فیس بک یہ اقدام آپ کی نگرانی کی وجہ سے نہیں اٹھا رہا بلکہ آپ کو آپ کی پسند کے مطابق ”نیوفیڈ“ پوسٹس اور تصاویر پہنچانے کے لیے اٹھا رہا ہے۔ یعنی آپ آئندہ جس طرح کی پوسٹس اور تصاویر دیکھیں گے، جس قسم کے لوگوں کی والز پر جائیں گے ، فیس بک اس قسم کی پوسٹس اور تصاویر نیوفیڈ میں آپ کو دکھائے گا۔ اس سے قبل صارفین کو اپنی پسند کی پوسٹس اپنے نیو فیڈ میں حاصل کرنے کے لیے مطلوبہ اکاﺅنٹ کو لائیک کرنا پڑتا تھا، اب فیس بک صارفین کی پسند کو بھانپتے ہوئے ازخودان کی پسند کی پوسٹس ان کی وال پر فراہم کرے گا۔باقی صارفین کے لیے تو فیس بک کا یہ اقدام یقینا اچھی خبر ہے لیکن ان لوگوں کے لیے شاید پریشانی کا باعث ہوگا جو فیس بک پر موجود فحش اکاﺅنٹس پر جاتے ہیں اور ان کی پوسٹس اور تصاویر دیکھتے ہیں، کیونکہ اب وہ جس اکاﺅنٹ پر جائیں گے ان کی وال پر اس اکاﺅنٹ کی پوسٹ آنا شروع ہو جائیں گے، اس طرح وہ اپنا اکاﺅنٹ کسی کے سامنے کھول نہیں پائیں گے۔ اس لیے اب دوسروں کی والز پر جانے سے پہلے دیکھ لیں کہ وہ اکاﺅنٹ کس قسم کا مواد پوسٹ کر رہا ہے، ورنہ دوسروں کے سامنے آپ کی سبکی ہو سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -