سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ ...
سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ، پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عرب ممالک میں پہلا روزہ 18 جون بروز جمعرات کو ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں ۔ اس کے بعد رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب سمیت ملیشیا ، انڈونیشیا ، ترکی اور جاپان میں رمضان المبارک 1436ھ کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے پہلا روزہ بروز جمعرات بتاریخ 18 جون 2015 ءکو ہو گا ۔ عرب میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لیکن تاحال سرکاری اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے ۔

مزید :

Ramadan News -