بہن ،بہنوئی اور2بھانجوں کے شقی القلب قاتل کو 4مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

بہن ،بہنوئی اور2بھانجوں کے شقی القلب قاتل کو 4مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا ...
بہن ،بہنوئی اور2بھانجوں کے شقی القلب قاتل کو 4مرتبہ سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اصغرخان نے بہن ،بہنوئی اور 2بھانجوں کے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم نوراحمد کو 4 بار سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔

عدالت میں تھانہ شادباغ پولیس نے 2010ءمیں نوراحمد کے خلاف چالان پیش کیا تھا،مجرم نوراحمد نے گھریلو جھگڑے پر اپنے بہنوئی احمد علی، بہن رخسانہ اور دو بھانجوں محمد عمر اور محمد انیس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجس پر پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا تھا۔عدالت نے گزشتہ روز وکلاءاو ر فریقین کے دلائل سننے کے بعد مجرم نوراحمدکو4 بار سزائے موت اور20لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید :

لاہور -